پریس کلب خوشاب آزادی اظہار کا بہترین اور قدیمی پلیٹ فارم ہے ۔سوسائٹی کے تمام افراد ہر قسم کے تعصب سے بالا تر ہو کر پریس کلب خوشاب میں اپنا موقف بیان کرسکتے ہیں اور ان کے موقف کو قومی خبروں کی صورت میں جاری کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم وطن عزیز پاکستان اور پاکستانیوں کے مختلف مذاہب کے حوالہ سے منفی سوچ کو پرو موٹ نہیں کیا جائے گا ۔ نیز وطن عزیز پاکستان کی اعلی سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف مذاہب میں مقدس شخصیات کے حوالہ سے بھی منفی موقف کو بیان کرنے اور پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ حکومت پاکستان کی طرف سے کالعدم جماعتوں کو پریس کلب خوشاب میں نفرت انگیز اظہار خیال کی اجازت نہیں ہوگی ، نہ ہی عقیدہ ختم نبوت کے حوالہ سے منفی گفتگو کی اجازت ہوگی دہشت گردی کے خلاف برسرپیکاری قومی اداروں کے خلاف پریس کلب خوشاب میں پریس کانفرنس کا انعقاد ممنوع ہے۔۔

پریس کانفرنس



=================================================
01-10-2014
خوشاب:پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی صدر محترمہ مہناز عطاءچوہدری نے واضح کیا ہے کہ ہماری پور ی فیملی مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کے ساتھ کھڑی ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ ذمہ دار ،سمجھ دار ،بورد بار شخصیت کے مالک ہیں اورنہیں ضلعی صدر کے عہدہ پر ہماری قیادت نے نامزد کیا ہے وہ پریس کلب خوشاب سے خطاب کررہی تھیں انہوںنے کہا کہ میرے بیٹے چوہدری عبدالمنان نے پی پی 41سے (ن) لیگ کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا لیکن جب ہمیں ٹکٹ نہیں ملا تو ہم نے دلو جان سے ملک محمد آصف بھا کو سپوٹ کیا اور اب بھی انکی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں مہناز عطاءچوہدری نے کہا پارٹی کے اندر رہتے ہوئے کسی بھی عہدہ کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا جرم نہیں ہے یہ ہمارا حق ہے لیکن جب فیصلہ ہو جائے تو پھر اخبارات میں منفی بیانات دینا دھرنا دینے کی باتیں کرنا یا احتجاج کرنا ہمارے خاندان کی روایت نہیں ہے اور جو لوگ ایسا کررہے ہیں ہم انکی شدید مذمت کرتے ہیں اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ ہمارا کندھا استعمال نہ کرے مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی صدر نے کہاہم سمیرا ملک سمیت تمام اراکین اسمبلی کا دل سے احترام کرتے ہیں لیکن کسی علاقائی دھڑے بندی میں شریک نہیں ہیں مہنازعطاءنے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سمیرا ملک نے ڈاکٹر غوث نیازی کے خلاف بیان دیا ہو گا کیونکہ انکی اس قسم کی سطحی سوچ نہیں ہے تا ہم اس کی حقیقت وہ خود ہی بیان کر سکتی ہیں انہوںنے کہا پارٹی نے اپنے پلان کے مطابق جسے بھی عہدے دینا ہیں ہمارا کوئی اعتراض نہیں ہے ہماری خواہش صرف یہ ہے کہ (ن) لیگ کا پرچم سر بلند رہے مہناز عطاءنے کہا کہ پریس کلب خوشاب غلام محمد کھچی کی قیادت میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے ہماری تمام دعائیں و دوائیں انکے ساتھ ہیں اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی جنرل سیکرٹری شفقت حیات خان بلوچ ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات ملک عصمت اللہ سنبلی بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو ہمارے لیے باعث ندامت ہو ہماری سمیرا ملک سے کوئی لڑائی نہیں ہے ہم انکا احترام کرتے ہیں اور کسی بھی صورت ان سے لڑنا نہیں چاہتے قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے راہنماﺅں نے پریس کلب خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری شیخ محمد شاہد کی بھانجی کے نا گہانی انتقال پر اظہار افسوس کیا اور انکی مغفرت کی دعا کی بعد ازاں انہوںنے پریس کلب میں یادگاری پودے لگائے دریں اثناءپریس کلب کے فیصلہ کے مطابق ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور محترمہ مہناز عطاءچوہدری ایڈووکیٹ کو پریس کلب خوشاب کی تاحیات اعزازی رکنیت دینے کی منظور ی دی گئی اور پریس کلب خوشاب کے صدر غلام محمد کھچی نے انہیں رکنیت کے سرٹیفکیٹ دئیے 



مہناز عطا  چوہدری ، ڈاکٹر غوث محمد نیازی پریس کلب خوشاب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 
===================_____======================

No comments:

Post a Comment